نئی دہلی،یکم ستمبر(ایجنسی) مہاتما گاندھی کے قتل کو لے کر (آر ایس ایس) کے خلاف دیے گئے بیان کو لے کر کانگریس نائب صدر راہل گاندھی اب مقدمے کا سامنا کریں گے. معلومات کے مطابق، آر ایس ایس کی جانب سے دائر ہتک عزت کیس میں راہل گاندھی نے سپریم کورٹ میں دائر پٹیشن واپس لے لی ہے.
سپریم کورٹ میں راہل گاندھی کے وکیل نے آج کہا کہ راہل آر ایس ایس پر دئے گئے بیان پر قائم ہیں.
سپریم کورٹ سے کہا کہ وہ ایک انتخابی ریلی میں مہاتما گاندھی کے قتل کو لے کر آر ایس ایس کے خلاف دیئے گئے اپنے بیان پر قائم ہیں. راہل نے کہا کہ وہ مقدمے کا سامنا کریں گے اور سپریم کورٹ سے اپنی اپیل واپس لے لیں گے. اب وہ اس معاملے میں بھیونڈی کے کورٹ میں مقدمے کا سامنا کریں گے.
بتا دیں کہ آر ایس ایس نے راہل پر ہتک عزت کا مقدمہ کیا ہوا ہے اور کانگریس نائب صدر نے اس معاملے کو مسترد کرنے کی مانگ کے ساتھ سپریم کورٹ کا دروازہ کھٹکھٹایا تھا.